جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ چوٹالہ کے مظہر حسین سب انسپکٹر کے خلاف کرپشن کے الزام میں تنزلی کر کے اے ایس آئی کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے مسعود بیگ نے الزام لگایا کہ قتل کے مقدمہ نمبر59مورخہ08.03.17بجرم302/109/34ت پ تھانہ چوٹالہ میں تفتیشی افسر مظہر حسین ایس آئیHIUنے رشوت لی ہے جس پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس آئی کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پرایس آئی پرکرپشن کے الزام کے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ایس آئی سے اے ایس آئی کے عہدہ پر تنزلی کر دی ۔
The post جہلم تھانہ چوٹالہ کے مظہر حسین سب انسپکٹر کے خلاف کرپشن کے الزام میں تنزلی appeared first on JhelumGeo.com.