Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تحصیل جوڈیشل کمپلیکس مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے

$
0
0

ملکوال(نامہ نگار)تحصیل جوڈیشل کمپلیکس مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور تمام دفاتر اورعدالتیں نئی عمارات میں منتقل کر دی گئی ہی ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر بار ایسوسی ایشن ملکوال چوہدری مظفر گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ وکلاء کے پچاس فیصد چیمبر بھی مکمل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ بھی جلد تعمیر کر دیئے جائیں گے۔مظفر گوندل نے مزید کہا کہ ملکوال شہر سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر نئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر ملکوال بار اور بنچ کے لئے اعزاز ہے ،انہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے شفقت گوندل نے ہمارے مطالبہ پر مین روڈ سے جوڈیشل کمپلیکس تک سڑک کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کی گرانٹ دے دی ہے جسکا کام چند دنوں میں شروع ہو جائے گا اور سڑک کے حوالہ سے وکلاء ،ججز صاحبان اور سائلین کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔

The post تحصیل جوڈیشل کمپلیکس مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles