Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم جادہ کے مشہور مقدمہ قتل میں صلح

$
0
0

جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم کے علاقہ جادہ میں دس سال قبل ہونے والے مقدمہ قتل کے دو مخالفین میں معززین علاقہ کی کاوشوں سے صلح ہو گئی،صلح کرانے میں چوہدری اشفاق گجر جادہ،چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے،مہر محمدفیاض ایم پی اے ،چوہدری افضل کوٹھہ گورسیاں،چوہدری شفیق آف گھرمالہ،چوہدری شعیب مونن اور تبسم شاہین ڈار آف جادہ کی کاوشوں سے چوہدری واسب اور راجہ رضوان جانی گروپ دشمنی سے دوستی میں بدل گئی،معززین علاقہ نے دونوں گروپوں میں صلح ہونے پر دونوں فریقین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ،تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ جادہ میں تقریبا دس سال قبل لڑائی کے دوران دو کزن فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد اب جادہ کی معروف شخصیت چوہدری اشفاق گجر کی رہائش گاہ گجر ہاؤس جادہ پر دونوں فریقین کا ایک اکٹھ ہوا جس میں قاری شیر محمد خطیب مرکزی جامع مسجد جادہ نے قرآن پا ک کے حوالہ سے بتایا کہ دیگر عبادات کی طرح صلح کرنے کو افضل قرار دیا ،اس موقع پر چوہدری واسب حسین نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ کا شکریہ ادا کروں آپ لوگوں چوہدری اشفاق گجر جادہ،چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے،مہر محمد فیاض ایم پی اے ،چوہدری افضل کوٹھہ گورسیاں،چوہدری شفیق آف گھرمالہ،چوہدری شعیب مونن اور تبسم شاہین ڈار آف جادہ نے دوخاندانوں میں صلح کرا کر ایک کر دیا ہے میں اس اکٹھ میں شریک تمام شرکاء کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،راجہ رضوان جانی نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں کا خون انہیں فی سبیل اللہ دل سے معاف کرتا ہوں ،چوہدری محمد اشفاق گجر نے دونوں فریقین اور اکٹھ میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا اور انہوں نے خصوصی کاوش کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے ،چوہدری ضیا القمر گجر وائس چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ،چوہدری حاجی محمدالطاف گجر فقیر،چوہدری شاہنواز کوٹلہ اللہ یار،چوہدری سعید احمد وائس چیئرمین انجمن تاجران ،چوہدری محمد ریاض جادہ حال مقیم لندن،راجہ شاہد بشیر،چوہدری منظور رضا اشرف کیپری،راجہ غلام نقشبند،ماسٹر ظہور احمد جادہ،ماسٹر عزیز آوانہ،چوہدری ساجد امین،راجہ بشارت،چوہدری شعیب رزاق،میاں محمد انور،چوہدری محمداخلاق،چوہدری چاچا اخلاق کوٹھہ پرانا،قاری عبید اختر پنجن کسانہ،،چوہدری فیض احمد،حاجی قیصر کیپری،چوہدری مختار مکی ،چوہدری ذوالفقار احمدجادہ،چوہدری ندیم و دیگر کثیر افراد نے شرکت کی۔اس صلح میں چوہدری محمداشفاق گجر آف جادہ کے سر ہے کہ جن کی خصوصی کاوشوں سے یہ صلح کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا،

The post جہلم جادہ کے مشہور مقدمہ قتل میں صلح appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images