جہلم(محمداشتیاق پال) پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اور تعزیتی ریفرنس مخدوم امین فہیم 29نومبر 2015بروز اتوار بوقت دو بجے دن رہائش گاہ چوہدری علی اصغر بلال ٹاؤن منعقد ہو گی،جس میں یوم تاسیس کے موقع پر تجدید عہد کیا جائے گا اور سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی سیاسی خدمات پر تعزیتی ریفرنس ہوگا جس میں ضلع بھر کے ورکروں کو دعوت عام دی جاتی ہے،اور بالخصوص ناراض ورکر سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اس تعزیتی ریفرنس میں ضرور شرکت کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرمایہ مخدوم امین فہیم کی پارٹی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جا سکے،اس موقع پر قرآن خوانی بھی ہوگی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی جائے گی،
The post پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اور تعزیتی ریفرنس appeared first on جہلم جیو.