کھیوڑہ پنڈدادنخان (نمائند گان ۔راشدخان،ملک محبوب جیلانی) کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر بھاری اور تیز رفتار ہیوی ٹریفک کا دباوٗحد سے تجاوز کر گیا،اب تک ہونے والے حادثات میں درجنوں افرد زخمی ہوچکے ہیں،ٹریفک پولیس سمیت محکمہ ہائی وے کے اہلکار منتھلی لے کر دفتروں تک محدود،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ متعلقہ ذمہ دارمحکمے خاموش تماشائی بن گئے یہ اہلکار مہینے کی آخری تاریخوں میں ان جان لیوااوور لوڈ گاڑیوں سے رقم بٹور تے عام نظر آتے ہیں موٹر سائیکلوں کا چالان ان کا من پسند مشغلہ بن چکا ہے ۔ لوگو ں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں ،مال بردار گا ڑیوں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق مقامی صنعتی ادارے جن میں آئی سی آئی ،ڈنڈوت سیمنٹ،پی ایم ڈی سی،سمیت درجنوں جپسم فیکٹریاں شامل ہیں کو خام ما ل کی سپلائی پر معمور ڈیمپروں اور ٹرالوسمیت ملک بھر میں بھاری مصنوعات کی ترسیل کے لیے چوآ سیدن شاہ تا کھیوڑہ پنڈدادنخان روڑ استعمال ہو رہا ہے کھیوڑہ شہر کی سڑکوں کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ سڑک پر بڑ ھتا ہو ابے ہنگم اور تیز رفتار ہیوی ٹریفک کا دباوُہے ان اوور لوڈگاڑیوں کی وجہ سے سڑک میں جگہ جگہ کء کئی فٹ لمبے گڑھے بن چکے ہیں جہاں یہ تیز رفتار ہیوی ٹریفک سڑکوں کی تبائی کا سبب بن رہی ہے وہی حادثات کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے مختلف حادثات میں درجنوں افرد جابحق و زخمی ہو چکے ہیں ٹریفک پولیس سمیت محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار اہلکار منتھلی لے کر دفتروں تک محدود ہو گئے ہیں اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری معمول بن چکی ہے تاہم کوئی پوچھنے والا نہیں ٹریفک کنڑول محکموں کے محنتی اہلکار صرف ان ہی دنو ں میں منظر عام پر آتے ہیں جب مہینے کا آخری ہفتہ شروع ہوتا ہے عوامی حلقوں نے ذمہ دار محکموں کی اس مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مال بردار ڈ یمپروں،ٹرالوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے داخلے پر جلد از جلد پابند ی عائد کر کے مقامی آبادی کو درپیش اس جان لیوا خطرات سے نجات دلائی جائے.
The post کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر بھاری اور تیز رفتار ہیوی ٹریفک کا دباوٗحد سے تجاوز کر گیا، appeared first on JhelumGeo.com.