پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)تحصیل پنڈدادنخان میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام این آر ایس پی اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی طرف سے 32230 پودے تحصیل پنڈدادنخان کے کسانوں میں مفت تقسیم کئے گئے،پی ٹی سی کے مینجرز محمد ظہیر،بت اللہ خان جبکہ این آر ایس پی کے ریجنل مینجر ملک فتح خان اور آر پی جہلم و گجرات چوہدری محمد زبیر ،یونٹ انچارج مزمل علی اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ہرن پور کے چیئرمین خان تجمل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شجر کاری کا مقصد آلوگی کو ختم کرنا، زمینداروں کو مستقبل کی منصوبہ بندی کر کے ان کی آمدن میں اضافہ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ،اور یہ ہی وزیر اعظم گرین پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔اس موقع پر تحصیل بھر کی دیہی تنظیمات کے نمائندوں نے بھی اس مہم میں بھر پور شرکت کی۔علاقہ ہرن پور میں عبدالمجید کے دو ایکٹر پلاٹ پرپودے لگا کر موجودہ شجر کاری مہم کا باقاعدہ آ غاز کیاگیا۔
The post تحصیل پنڈدادنخان میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا appeared first on JhelumGeo.com.