Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انسانی سمگلر کے ہاتھوں لٹنے والے کی پریس کانفرنس

جہلم(الیاس صادق وٹو )انسانی سمگلر نے انگلینڈ ورک پرمٹ کے عوض سہانے خواب دکھلا کر پچاس لاکھ کا مکان اور تین لاکھ کے طلائی زیورات سے سادہ لوح خاندان کو محروم کر دیا،مسلک اہل تشیع کا رہنما ہونے کا دعویٰ گروہ میں شامل چند پولیس اہلکار اور سیاسی کھلاڑیوں کی آشیر باد ،تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل ولد محمد طفیل سکنہ ڈھوک فردوس جہلم نے صحافیوں کو بتایا کہ علی حسین راجہ ولد عبدالعزیز ساکن شاداب روڈ برلب دریا ضلع جہلم نے میری بیٹی اور بیٹے سمیت مجھے ورک پرمٹ انگلینڈ کیلئے قائل کیا اور کہا کہ میری بیوی شازیہ کے ماموں لندن میں ریسٹورنٹ کے مالک ہیں میں تین عدد ورک پرمٹ 25لاکھ کے عوض دلا سکتا ہوں میری بیوی شازیہ جس کا دو طرفہ ٹکٹ آپ کو 25لاکھ کے ساتھ ادا کرنا ہوگا،وہ آپ کو لندن میں کام پر لگوا کر واپس آئے گی جس پر میں نے اپنا پاسپورٹ اور طلائی زیورات مالیت تین لاکھ اٹھائیس ہزار روپے دیگر رقم نقد دی جس پر علی حسین ایجنٹ نے ہمیں میڈیکل کی غرض سے اپنی بہن صدف کے ہاں لاہور واقع گھر میں ایک دن رکھا اور میڈیکل کروایا بعدازاں کہا کہ ایک ہفتے تک ورک پرمٹ ویزے آجائیں گے اور میرا گھر واقع ڈھوک فردوس مالیت 50لاکھ کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا کہ تم لوگ تو لندن چلے جاؤگے میرے پاس ایک اچھا خریدار ہے فروخت کر دو میں نے اعتماد کرتے ہوئے رضا مندی ظاہر کی جس پر علی حسین راجہ نے میرے گھر جعل سازی سے فروخت کرکے رقم ایک ہفتہ تک ادا کرنے کا وعدہ کیا اور ایک ہفتہ اپنے گھر مجھے اور میرے خاندان کو رکھا اور آج تک نہ ویزہ دیئے اور نہ مجھے پاسپورٹ اور میرے گھر کی رقم بھی ادا نہ کی ،اس انسانی سمگلر گروہ علی حسین راجہ اس کی بیوی شازیہ اور بہن صدف جیسے نوسرباز افراد کے خلاف نجی ایف آئی اے ،وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ برخلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے،

 

The post انسانی سمگلر کے ہاتھوں لٹنے والے کی پریس کانفرنس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles