جہلم(عبدالغفوربٹ)لگتا ہے ن لیگ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ او رسانسیں چھینے کا پروگرام تک بنا رکھا ہے چوہدری زاہد اختر،عمران خان نے اس ملک سے گھسے پٹے سیاسی نظام کو ختم کرنے اور حقیقی عوام دوست نظام لانے کا تہیہ کررکھا ہے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف کے لئے عوام کو عمر نہ بنتانی پڑے،اپنی جمع پونجی لگا کر انصاف نہ ملے پاکستان تحریک انصا ف جہلم کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ لگتا ہے لیگی حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ ان سے سانسیں چھینے کا پروگرام تک بنا رکھا ہے ،ن لیگ عوام دوست نہیں عوام دشمنی کی پالیسی پر کام کررہی ہے چیرمین عمران خان نے اس ملک سے گھسے پٹے سیاسی نظام کو ختم کرنے اور حقیقی عوام دوست نظام لانے کا تہیہ کررکھا ہے انشاء اللہ ہم نیا پاکستان بنا کردم لیں گے جس میں عوام کوخوشحالی ملے ،حصول انصاف کے لئے ان کو عمر یں نہ بنتانی پڑجائیں،اپنی جمع پونجی لگا کر انصاف نہ ملے موجودہ حالات میں مہنگائی اور مسائل نے غریب کی زندگی اور محال کردی ہے ،اقتدار سے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اور بے روزگاری کاخاتمہ کرنے کے بڑے بڑے دعوے سب کھوکھلے نکلے ،ریلیف عوام سے کوسوں میل دورہے عوام کومیسر سہولتیں بھی سکڑتی جارہی ہے انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے مفادا ت کی سیاست کررہی ہے عوام کے مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے موجودہ حکومت سے چھٹکارہ ہی ملک اور اس کے عوا م کے حق میں ہے ان کی کارکردگی صفر ہے
The post ن لیگ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ او رسانسیں چھینے کا پروگرام تک بنا رکھا ہے چوہدری زاہد اختر appeared first on JhelumGeo.com.