Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وزیر اعلیٰ کے ہنر مندپنجاب پروگرام کے تحت 20لاکھ ہنر مند افراد تیار کئے جائیں گے

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ کے ہنر مندپنجاب پروگرام کے تحت 20لاکھ ہنر مند افراد تیار کئے جائیں گے اس سلسلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ملک وال میں داخلہ مہم شروع ہو گئی ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ملک وال کے انچارج غلام شبیر سنگم نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ملک وال کے انچارج غلام سنگم نے کہا کہ ہنر مند افراد فنی تعلیمی منصوبہ کیلئے داخلہ فارم 29مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں 30مارچ کو انٹرویوز ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افراد منصوبہ کے تحت فنی تعلیم مفت ہو گی جبکہ طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا اس الیکٹریشن ٹریڈ، سولر پینل ٹریڈ ، کمپیوٹر ایپلیکیٹن، فریج اور اے سی ٹریڈ کے چھ ماہ کے کورسز کروائے جائیں گے غلام شبیر سنگم نے کہا کہ طلبا کی سہولت کیلئے ہنرمندافراد منصوبہ کے تحت کلاسز صبح و شام ہوں گے اسے کامیاب بنانے کیلئے ٹیوٹا کی انتھک کاوشیں جاری ہیں ۔۔۔

The post وزیر اعلیٰ کے ہنر مندپنجاب پروگرام کے تحت 20لاکھ ہنر مند افراد تیار کئے جائیں گے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119