Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مقامی سیمنٹ فیکٹری کے ریفرنڈم میں شاہین نے شیر کو چت کر دیا،

$
0
0

پنڈدادنخان+دھریالہ جالپ(سکندر گوندل+ حاجی ریاض احمد )مقامی سیمنٹ فیکٹری کے ریفرنڈم میں شاہین نے شیر کو چت کر دیا،متحدہ مزدور یونین ڈنڈوٹ سیمنٹ کا پورا پینل 22 ووٹوں سے کامیاب ہو گیا،چوہدری عبدالرحمٰن صدر جبکہ چوہدری ریاض للِہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے ورکرز کے دو گروپوں متحدہ مزدور یونین اور مزدور یونین کے درمیان سال 2017/19 کے لئے ریفرنڈم تھا جسمیں صدر کے امیدوار چوہدری عبدالرحمٰن کا مقابلہ گزشتہ چار سال سے برسراقتدار اور صدر ملک نصرت گروپ سے تھا۔ورکرز کے کل 581 ووٹوں میں سے 565 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 5 ضائع ہوئے اور حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مزدور یونین گروپ کے انتخابی نشان شاہین نے 291 ووٹ حاصل کئے جبکہ چار سال سے برسراقتدار ملک نصرت گروپ کو 269 ووٹ ملے اور یوں چوہدری عبدالرحمٰن گروپ المعروف راجہ کاظم گروپ نے یہ ریفرنڈم 22 ووٹوں کی واضع برتری سے جیت لیا۔واضع رہے کہ فیکٹری ورکرز کے اندر یہ تحفظات پیدا ہو چکے تھے کہ ملک نصرت گروپ فیکٹری ورکرز کی بجائے مالکان کے فائدے کو مد نظر رکھنے کو ترجیح دے رہا ہے اور فیکٹری کے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ورکرز کے کروڑوں روپئے سابقہ صدر یونین کی ناقص پالیسی کی وجہ سے نہیں دیئے جارہے۔

The post مقامی سیمنٹ فیکٹری کے ریفرنڈم میں شاہین نے شیر کو چت کر دیا، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles