جہلم( عبدالغفوربٹ)آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بالکل سامنے جی ٹی روڈ کے درمیانی گرین بیلٹ پر مردہ اونٹ اور دیگر جانوروں کے علاوہ ملوٹ روڈ پر مردہ مرغیوں کی لاتعداد سڑک کے دونوں اطراف بکھر پڑی ہیں جس کے تعفن سے گزرنا محال،بدبو ملحقہ آبادیوں کے علاوہ سٹی ہاؤسنگ سکیم تک انتہائی خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے سڑک کے درمیانی گرین بیلٹ پر مردہ اونٹ اور دیگر مردہ جانور پڑے ہیں اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ڈھوک منور سے لے کر جی ٹی روڈ تک راستے بھر کی کھائیوں میں مردہ مرغیوں کو پھینک دی گئی جس کے تعفن سے اردگرد کی ملحقہ آبادیوں کے مکین سخت پریشان ہیں ،کیونکہ ان مردہ جانوروں اور مرغیوں کے جراثیم عوام کی صحت کیلئے خطرناک ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے سڑکوں کے کناروں اور گرین بیلٹ پر پھینکے جانے والے مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے موٹروے پولیس اور ہائی وے پولیس کے ساتھ ساتھ ڈھوک منور تا جی ٹی روڈ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پھینکی جانے والی مردہ مرغیوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے محکمہ صحت اپنا فرض ادا کرے تاکہ عوام بیماریوں سے بچ سکیں۔
The post جانوروں کی مردہ ڈھانچے شہریوں کیلے وبال جان بن گئے appeared first on JhelumGeo.com.