ملک وال(نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر سینئر افسروں اور سٹاف نے ان کا خیر مقدم کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضال احمد وڑائچ نے افسروں کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسروں کے ساتھ مختصر ملاقات میں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر شوکت علی کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے اور وہ اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔۔۔
The post منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ appeared first on JhelumGeo.com.