جہلم(محمداشتیاق پال )میونسپل کمیٹی جہلم منتخب نمائندگان کا چیئرمین منتخب کرنا عوامی مسائل کو جوں کا توں رہنا بھی عوام کیلئے ایک لمحہ فکریہ، سینٹری کا عملہ اور سپروائزروں کی پسند ناپسند کے سامنے چیف سینٹری انسپکٹر بے بس، جادہ کے نالے مٹی سے اٹ اور نالیوں نے عرصہ دراز سے سینٹری ورکروں کی شکل تک نہیں دیکھی، نومنتخب کونسلر چھٹی پر عوام رل گئی ہے، چےئرمین حاجی مرزا راشد ندیم سے علاقہ کی صفائی اور نالوں کی حالت زار پر سینٹری ورکرزاور سپروائزر سے کام کی ناقص حکمت عملی پر بازپرس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم نے جہاں سینٹری ورکرز اور سپروائزروں کو انعامات سے نوازا ہے ، کیا انہوں نے ان سینٹری ورکروں کے کام کی جانچ پڑتال بھی کی ہے کہ علاقہ میں صفائی کے انتظامات کیا ہیں ویسے ہی اپنے منظور نظر افراد کو نواز کر عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے اہلیان جادہ اور بلدیہ حدود کے عوامی سماجی حلقوں نے چےئرمین بلدیہ حاجی مرزا راشد ندیم سے مطالبہ کیا ہے کہ عملہ کو کام کے اوقات میں کام کی نگرانی کروائیں تاکہ بلدیہ حدود میں صفائی کے ناقص انتظامات کا ٖخاتمہ ہو سکے اور عوام بیماریوں سے بچ سکیں،
The post سینٹری کا عملہ اور سپروائزروں کی پسند ناپسند کے سامنے چیف سینٹری انسپکٹر بے بس، appeared first on JhelumGeo.com.