جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اور اس کے قائدین بھی عوام سے دلی محبت رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل بدلوٹ (جہلم)ضلع بھر میں عوام نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن کو کامیاب کروا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم لوگ محبتوں کا جواب محبتوں سے دیتے ہیں،ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے،انشاء اللہ ہم بھر پور طریقے سے اور بلاتفریق اپنی یونین کونسل کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کااظہار چوہدری ابرار احمد وائس چیئرمین یونین کونسل بدلوٹ(جہلم)نے مختلف دیہات سے مبارکباد دینے والے آنے وفود سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں نے اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا اورہماری ہر دل عزیز عوام نے بھی 19نومبرکو شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ نواز اور ہم کو جو محبت اور عزت بخشی ہم اسے برقرار رکھتے ہوئے عوام کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کر دیں گے،
The post ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے،چوہدری ابرار احمد appeared first on جہلم جیو.