Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی ایس پی صدر جہلم جاوید حسن کی چئر مینز، وائس چئر مینز اور کونسلرز سے میٹنگ

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈی ایس پی صدر جہلم جاوید حسن نے تھانہ صدر جہلم کے چئر مینز، وائس چئر مینز اور کونسلرز سے میٹنگ منعقد کی۔جس میں تھانہ صدر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،ڈی ایس پی صدر جاوید حسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آپ کی محافظ ہے۔ جرائم کی بیخ کنی عوام کی پولیس سے ہم آہنگی اور شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہے پولیس شب و روز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لے مصروف عمل ہے، سائلین کی داد رسی اور ان کے مسائل کا حل جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔منتخب نمائندے پولیس کی امداد کریں اور جرائم کے خاتمے میں حصہ دار بنیں۔پولیس اپنے اچھے اخلاق اور تعاون سے عوامی مسائل حل کرے۔عوامی نمائندے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر پتنگ بازی اور پتنگ فروش کی حوصلہ شکنی کریں۔عارضی کرایہ داری ایکٹ کے تحت مثبت نتائج کے حصول اور میرج ہالز میں رولز کی پاس داری کو یقینی بنانے کے لے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں قانون کی عمل داری اور امن وامان یقینی بنایا جائے۔

The post ڈی ایس پی صدر جہلم جاوید حسن کی چئر مینز، وائس چئر مینز اور کونسلرز سے میٹنگ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles