Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سسرالیوں نے بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)خواتین کا عالمی دن ،سسرالیوں نے بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،بااثر سیاسی شخصیات قانونی کاروائی میں رکاوٹ بن گئیں ،متاثرین کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم کے شعبہ ایمرجنسی میں زیر علاج شہزانہ رضوان زوجہ رضوان محمود سکنہ محلہ عمر فاروق کالونی ،جناح ٹاؤن جہلم کینٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سسرال میرے اُوپر آئے روز وحشیانہ تشدد کرتے جسکی وجہ سے میں تقریباً 6ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی اس دوران میرے میکے والوں نے میر ے سسرالیوں سے خرچہ حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں کیس دائر کر دیا جس کی شہادتین گزشتہ روز ہونا تھیں جسکی وجہ سے میرا سسر اور چند عزیز واقارب ہمارے گھر آئے اور منت سماجت شروع کر دی جس پر میرے بھائیوں نے میرے سسرالیوں سے بیان حلفی حاصل کیا کہ آئندہ ہماری بہن کے اُوپر کوئی بھی فرد تشدد نہیں کرے گا اس طرح شرائط طے پانے کے بعد گزشتہ شام تقریباً ساڑھے چھ بجے میں اپنے خاوند کے گھر آ گئی رات ہوتے ہی میرے سسر محبوب احمد اسکے بیٹے فیضان احمد اور اسامہ وغیرہ نے مجھے بالوں سے پکڑ لیا اور کمرہ بند کر کے وحشیانہ تشدد شروع کر دیا اس دوران میری چھوٹی سے معصوم بچی میرے رونے کی وجہ سے چیختی چلاتی رہی لیکن میری ساس نے میرے سسر کو کہا کہ موبائل فون آن کر کے اسکے خاوند رضوان محبوب جوکہ اٹلی میں مقیم ہے کو بذریعہ موبائل وڈیو دکھاتے رہے اور میرے سسرالی میرے اُوپر وحشیانہ تشدد کرتے رہے اس دوران میرے سسر نے لوہے کا راڈ میرے سر میں مارا جسکی وجہ سے میں لہو لہان ہو گئی جس پر میرے سسر نے میونسپل کمیٹی جہلم کے وائس چےئرمین کو فون کر کے اپنے گھر بلایا انہوں نے بھی آتے ہی مجھے خون میں لت پت دیکھتے ہی بجائے میری داد رسی کرتے اُلٹا مجھے ڈانٹنا شروع کر دیا میں نے رات گئے سسرالیوں کے گھر سے اپنے والدین کو اطلاع دی کہ میرا سسر اور گھر والے میرے اُوپر شدید تشدد کر رہے ہیں اگر آپ میری زندگی چاہتے ہیں تو مجھے ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کراؤ اس طرح علی الصبح میرے بھائی میرے سسرالیوں کے گھر گئے جہاں سے وہ مجھے لیکر علاج معالجہ کی غرض سے سول ہسپتال لائے ہیں ،متاثرہ لڑکی شہزانہ رضوان نے کہا کہ اس سے قبل بھی میرے سسرالیے اکثر میرے اُوپر تشدد کرتے رہتے تھے میری زندگی میرے سسرالیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ، میری ساس سسر میرے خاوند کو جھوٹ بول کر غلط بیانی سے کام لیتے ہیں جسکی وجہ سے میرا خاوند بھی میرے خلاف ہے جسکی بنیادی وجہ میرے سسرالیوں کو وہم ہے کہ اگر دونوں میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو گئی تو اٹلی آنے والے یورو ہمیں نہیں مل سکیں گے جسکی وجہ سے میرے سسرال میرے اُوپر تشدد کرواتے ہیں مضروبہ خاتون شہزانہ رضوان نے بتایا کہ تھانہ صدر میں درخواست دے دی ہے لیکن میرے سسرال والوں کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے جسکی وجہ سے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ،متاثرہ لڑکی نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

The post سسرالیوں نے بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles