جہلم(عبدالغفوربٹ)ضلع جہلم کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔عبدالغفار قیصرانی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈینس ،امتناع منشیات آرڈینس اور اسلحہ آرڈینس کی خلاف پر مقدمات درج 7فراد گرفتار۔306گرام چرس،4لیٹر شراب،02عدد پسٹل 30بوراور6 روند اور 4کارتوس برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے اعجاز نسیم اے ایس آئی نے افضل ولد غلام رسول سکنہ ڈہوک فردوس سے04لیٹر شراب تھانہ چوٹالہ کے طارق محمود ایس آئی نے ذوہیب بشیر ولد بشیر سکنہ ملوٹ سے پسٹل30بور معہ 4 روندتھانہ ڈومیلی کے محمد اقبال ایس آئی نے نوشیروان ولد علی اصغرسکنہ تربق سے 4کارتوس تھانہ جلالپور شریف کے مظہر حسین SI/HIUنے عرفان بابر ولدمصطفی سے پسٹل30بور معہ2 روند تھانہ پنڈ دادنخان کے مشتاق حسین اے ایس آئی نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈینس کی خلاف ورزی پر گلستان خان ولد محمد اعظم سکنہ سوہال،حسن رضا اے ایس آئی نے حافظ محمد یقوط خان اعوان ولد محمد خان سکنہ سوہال کھیوڑہ ، ارشد محمود ایس آئی نے وسیم ولد محمد لطیف سکنہ نور محلہ دھریالہ جالب سے306گرام چرس برآمدکر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
The post جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،7فراد گرفتار۔ appeared first on JhelumGeo.com.