جہلم(عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدات کانفرنس حال میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ٹریفک اورجملہ ایس ایچ اوز صاحبان،انچارج مدات نے شرکت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ہمارا اہم فرض عوام کو انصاف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل ہونا چاہے ۔جھوٹی اور بے بنیاد FIRکا اندارج بالکل نہ کیا جائے ایس ایچ اوز خود حالات واقعات کی تصدیق کریں اور بلا تاخیر مقدمات کا اندراج کریں انصاف کی فراہمی میں بلا وجہ تاخیر ، جرائم میں تخفیف،غیر قانونی حراست بر داشت نہیں کی جائے گی ۔حوالاتیوں سے بہتر رویہ رکھا جائے نیشنل ایکشن پلان پر برق رفتاری سے عمل کیا جائے تاکہ ملک میں امن وامان قائم ہو۔فرنٹ ڈیسک ہر تھانے میں قائم ہو چکا ہے اس کے فوائدعوام الناس تک پہنچنے چائیں تاکہ پولیس اور عوام میں خلیج کو ختم کیا جا سکے۔تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جائے تفتیشی افسر انصاف اور اللہ کی خوشنودی کے حصول پر عمل پیرا ہوں۔کرپشن کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ہر افسر کی انفرادی کارکردگی چیک کی جائے گی ۔ٹریفک پولیس کے افسران عوام سے اپنا رویہ بہتر رکھیں اور ٹریفک کے بہاؤ کے رواں دواں رکھنے کے لیے محنت سے کام کریں۔گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اس سلسلہ میں گاڑیوں کے لیے اضافی تیل مہیا کیا جائے گا۔ہر افسر اپنے ذاتی مسائل یا ویلفیئر کی بابت بلا کسی رکاوٹ کے میر ے پیش ہو سکتا ہے اس سلسلہ میں ہر ماہ کی یکم اور پندہ تاریخ کو پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا جائے گا۔ تما م افسران اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے جرات اور بہادری سے ڈیوٹی سر انجام دیں تاکہ قانون کی بالا دستی ،محکمانہ وقار سر بلند رکھتے ہوئے جرائم کی روک تھا م اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔
The post عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدات کانفرنس حال میں میٹنگ appeared first on JhelumGeo.com.