Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ،

$
0
0

سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر )تھانہ سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ،پکڑی گئی منشیات تھانے سے فروخت ہونے لگی سائلین فرنٹ ڈیسک میں انداراج کرانے سے قاصر دو ماہ میں ڈکیتی کی پانچ وارداتوں میں ایک بھی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی سائلین عدم تحفظ کا شکا ر تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے پولیس تھانہ سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا دو ماہ میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ایک کا بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا سائلین کو فرنٹ ڈیسک میں رپورٹ اندراج کرنے کے لئے ہراساں کیا جانے لگا جبکہ تھانہ سوہاوہ مختلف مقدمات میں پکڑی گئی منشیات کا سپلائر بن گیا تھانے سے ہی منشیات کی سستے داموں فروخت کا دھندہ جاری جبکہ ہر درخواست کے لئے ریٹ مقرر جھوٹی اور من گھڑت درخواستوں کے لئے ٹاؤٹ مافیا نے تھانے میں ڈیرے جما لیے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ،ڈی ایس پی سوہاوہ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ سوہاوہ سے کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے فرض شناص اور ایماندار افسران کو تعینات کریں اور سائلین کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کو فعال کرنے میں کردار ادا کریں ۔

The post تھانہ سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles