Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملکوں میں اصلی تبدیلیاں لوگوں کی سوچ اور نظریے سے آتی ہیں،عبدالشکور ملک

$
0
0

جہلم(افتخار کاظمی)ملکوں میں اصلی تبدیلیاں لوگوں کی سوچ اور نظریے سے آتی ہیں،اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام کے بنیادی حقوق انہیں ملیں گے،عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ ہمیشہ پیپلز پارٹی نے لڑی ہے،چوہدری عبدالشکور پی پی پی ،انہوں نے کہا کہ جب عوام کو روزگار ملے گا انصاف ملے گا جان و مال کے تحفظ کا یقین ہوگا تو ملک میں بھی امن وامان قائم ہوگا اور یہی ملکوں کی ترقیاں اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرے گی،کیونکہ صرف نعروں سے تبدیلی نہیں آتی عوام بھوکی مر رہی ہو ملک میں افراتفری کا دور ہو وہاں پر کیسے تبدیلی آئیگی یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب عوام کے بنیادی حقوق انہیں ملیں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور اس بات کا ثبوت یہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک اور عوام کے لیے بے بہا قربانیاں دی ہیں تاکہ ملک پاکستان اور پاکستان کی عوام خوشحال ہوں۔

The post ملکوں میں اصلی تبدیلیاں لوگوں کی سوچ اور نظریے سے آتی ہیں،عبدالشکور ملک appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles