Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جرمنی ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کرے، ترکی کی دھمکی

$
0
0

ہیمبرگ: ترک وزیر خارجہ نے جرمنی کی جانب سے ترک شہریوں پر بڑھتے ہوئے منظم دباؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برلن ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کر ے اور اپنے گریبان میں جھانکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ترک قونصل خانے کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولت چاوش کا کہنا تھا کہ یورپ میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کےمسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی جرمنی سے اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن جرمنی کی جانب سے ترکی کے شہریوں کے خلاف منظم سوچ دونوں ممالک کی دوستی میں بڑی رکاوٹ ہے اور ترک شہریوں پر جرمنی کا دباؤ ناقابل قبول ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولت چاوش نے کہا کہ جرمنی ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کرے اور اپنے گریبان میں جھانکے۔
واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے نیٹو اتحادی ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ترکی کی جانب سے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک پر فوجی بغاوت میں معاونت کا الزام عائد کیا گیا جب کہ اس واقعہ کے بعد سے جرمنی کی جانب سے بھی ترکی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور ترک شہریوں کی سختی سے مانیٹرکنگ کی جا رہی ہے۔

The post جرمنی ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کرے، ترکی کی دھمکی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles