جہلم(عبدالغفوربٹ)ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قلعہ روہتاس کا دورہ کیا، اس موقع پر آثار قدیمہ محکمہ کے افسران خالد سرور اور عمران زاہد نے قلعہ روہتاس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اس کے ساتھ ساتھ مہر محمد فیاض اور راجہ فاروق حیدر نے افسران کے ہمراقلعہ کا دورہ کیا۔ ایم پی اے کا کہنا تھا کے قلعہ کی مرمت دراصل تاریخ کی رکھوالی ہے اس موقع پر مہر فیاض نے بتایا کے حکومت پنجاب کی مدد سے روہتاس قلعہ کی طرف آنے والے راستے کو خوبصورت سڑک کی صورت میں تعمیر کر چکے ہیں اور جلد قلعہ میں موجود رہائش پذیر لوگوں کو الگ سے رہائشی کالونی بنا کر دیں گے تا کہ اس کی اصل خوبصورتی بھال کی جا سکے۔ اس موقع پر کمیونٹی افسر سلیم کسانہ، سابق ناظم کالا گجراں عاشق حسین اور دیگر افسران موجود تھے ۔
The post ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قلعہ روہتاس کا دورہ appeared first on JhelumGeo.com.