پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)د رخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا صدقہ جاریہ ہے سر سبز و شاداب ایر یا ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور یہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ہر ذی بشر کے لیے بہت ضروری ہے اس سال پورے ضلع جہلم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں گے مقصود ربانی بٹ ڈسٹرکٹ انوائر نمنٹ آ فیسر جہلم تفصیلات کے مطابق بین الاقومی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ میں امسال بھی شجر کاری مہم کا آغاز ڈسٹرکٹ انوائر نمنٹ آفیسر جہلم مقصود ربانی بٹ نے ہمراہ HSE منیجر سعید اقبال،لیبار ٹری منیجر امجد لطیف،سیفٹی آفیسر مرزا مصدیق،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک شوکت حیات نے پلانٹ کے ایریا میں پودا لگایا اور با ضابطہ طور پر2017ء شجر کاری مہم موسم بہار کا آغا زکیا۔انھوں نے کمپنی کے گرین پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔اور کمپنی کی شجر کاری اور درختوں کی دیکھ بھال اور حفا ظت کرنے کی تعریف کی اور ان ہزاروں پودوں کو جو کہ کئی دہا ئیوں قبل لگایا گیا تھا اور اب تنا آور درختوں جن کی وجہ سے اب پورے علاقہ کی آب و ہوا اور جنگلی حیات کے لیے آب حیات کا کردار ادا کر رہے ہیں اس نیک کام کے جذبہ کو سراہا انھوں نے کہا کہ پورے ضلع جہلم میں نہ صرف ہزاروں درخت لگائیں جائیں گے بلکہ ان کی د یکھ بھال کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔سر سبز و شاداب ایر یا ہر ذی بشر کے لیے بہت اہم ہے۔ماحول کو شفاف و ستھرا رکھنے میں درختوں کا بنیادی کردار ہے اس لیے ہی میں پورے ضلع میں جاکر اداروں کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی التماس کر تا ہوں کہ اگر ہر گھر ایک ایک پودا لگا کر اس کی حفاظت کرے تو ہمارا ملک سرسبز و شاداب بن جائے گا
The post د رخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا صدقہ جاریہ ہے appeared first on JhelumGeo.com.