کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان)راشی اور ناعاقبت اندیش کرپٹ افراد کی ٹی ایچ کیو میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،شاید بیگ جیسا ایم ایس پنڈدادنخان کی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے ،اس وقت ہسپتال میں عام آدمی کے علاج کے لیے بہترین سہولیات ہیں جو اس سے قبل ایک خواب تھیں۔ملک عبید انوارتفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کے ایم ایس شاہدبیگ کے لاہور تبادلے کے احکامات پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹی صدر کھیوڑہ پاکستان تحریک انصاف ملک عبید انوار نے کہاکہ راشی اور ناعاقبت اندیش کرپٹ افراد کی ٹی ایچ کیو میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی گزشتہ سال کی ان ڈور اور آوٹ ڈور پرچیاں دیکھ کر باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہسپتال ترقی کی جانب گامزن ہے ،صفائی ستھرائی ،عملے کی یقینی حاضری،مفت ادویات کی فراہمی ،وہ بنیادی کام ہیں جو اس سے قبل ایک خواب تھے یہی وجہ ہے کہ غریب مریض کا اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ سب ایم ایس شاہد بیگ کے چارج سنبھالنے کے بعد ممکن ہوا ہے اس وقت ہسپتال میں عام آدمی کے علاج کے لیے بہترین سہولیات ہیں جو اس سے قبل انتظامی امور میں عدم دلچسپی اور کرپشن کی وجہ سے ممکن نہیں تھیں،ہسپتال کے مرکزی دروازے کو عوام کے لیے کھلوانا جسے مفاد پرست ٹولے نے اپنے میڈیکل چلوانے کی غرض سے عرصہ دراز سے بند کر رکھا تھا اور پارکنگ پرچی جو غریب عوام پر اضافی بوجھ تھیں ایم ایس نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ختم کروائی جو انتہائی اہم کام ہیں،ہسپتال کے موجودہ حالات مفاد پرست گروپ کے لیے انتہائی تکلیف کا سبب بنے ہوئے ہیں اگر ہسپتال کے معاملات میں راشی اور کرپٹ،اور تبدیل ہونے والے عناصر کی مداخلت بند نا ہوئی توہم عوام کے شانہ بشانہ راست قدل اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
The post راشی اور ناعاقبت اندیش کرپٹ افراد کی ٹی ایچ کیو میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،شاید بیگ appeared first on JhelumGeo.com.