جہلم(عبدالغفوربٹ)چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی خان کی ڈویژنل فارسٹ افسر ملک ساجد قدوس اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عرفان اللہ وڑائچ سے ملاقات میں ضلع جہلم میں گرین پاکستان پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کی پولیسی طے پائی۔ اس موقع پر راجہ قاسم علی خان نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جہلم میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائیے جایں گے۔ محکمہ جنگلات اور زراعت کے ساتھ مل کر جہلم کو سر سبزو شاداب بنانے کے لئے مثبت اقدامات میں سکول کے طلبہ اور عوام کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نسب کئے گئے پودے کل کی نسلوں کو آکسیجن فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول میں بہتری کا سبب بنیں گے ، ملک کی خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کار لانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور ہمیں وطن عزیز کی لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق جہلم میں شجرکاری کا آغاز ہو چکا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کو حتم کرنے کے لئے ہماری کوشش جاری ہے۔
The post چیئرمین راجہ قاسم علی خان کی ڈویژنل فارسٹ افسر ملک ساجد قدوس اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عرفان اللہ وڑائچ سے ملاقات appeared first on JhelumGeo.com.