کھیوڑہ (ملک محبوب جیلانی ،راشدخان)کرپٹ اور مفاد پرست ٹولہ ذاتی فائدے کے لیے پانچ لاکھ افراد کی علاج گاہ کو ذاتی جاگیر بنانے کے در پے ہے۔ایک طویل عرصہ کے بعدٹی ایچ کیو میں ایسا ایم ایس آیا جس نے کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ایم پی اے نذر گوندل تبادلہ رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ راجہ محمد صفدرتفصیلات کے مطابق صدر ہیومن رائٹس ویلفےئر سو سائٹی پنڈدادنخان راجہ محمد صفدر نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرشاہد بیگ کے تبادلے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ایم ایس شاہد بیگ کے چارج سنبھالنے سے کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کا کام ختم ہوگیا ہے ایک طویل عرصہ کے بعدٹی ایچ کیو میں ایسا ایم ایس آیا جس نے عرصہ دراز سے چلتے کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ،ان کے چارج سنبھالنے سے ذاتی مفادات کے لیے ہسپتال کے عملہ سے لیے جانے والے کام اب ہونے بند ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ ادوار کی نسبت مریضوں کا اعتماد ہسپتال کے میڈیکل اور انتظامی سٹاف پر بحال ہوا ہے غریب عوام جو پہلے ہسپتال سے نامناسب حالات کی وجہ سے مایوس ہوکر واپس چلے جاتے تھے اب مطمئن ہیں اور اب تقریبا چارسے پانچ سو مر یضوں کا چیک اپ ہوتا ہے اور ادویات دی جاتی ہیں،ہسپتال کے حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور یہ بات کرپشن کی وجہ سے ٹرانسفر ہونے والے عناصر اور ان کے سپوٹران کو ہٖضم نہیں ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ عناصر اس ماحول کوخراب کرنے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کر رہیں ہیں جس کو علاقہ کی غریب عوام کے وسیع ترمفاد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ہم ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ،سیکریٹری ہیلتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایم ایس کے تبادلے کے احکامات فوری واپس لیکر تحصیل پنڈدادنخان کی غریب عوام پر احسان کریں اورانہیں سستے علاج کی سہولت سے محروم نا کریں،اور ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہسپتال کے موجودہ حالات کا جائزہ لیکر شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔
The post کرپٹ اور مفاد پرست ٹولہ ذاتی فائدے کے لیے پانچ لاکھ افراد کی علاج گاہ کو ذاتی جاگیر بنانے کے در پے ہے،راجہ محمدصفدر appeared first on JhelumGeo.com.