Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملے کے نامزد ملزموں کی گرفتار ی سے گریز تشویش ناک ہے ،

$
0
0

جہلم (اصغر علی مرزا ) پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملے کے نامزد ملزموں کی گرفتار ی سے گریز تشویش ناک ہے ، مدعی کی جانب سے نشاندہی کے باوجود قاتل آزاد پھر رہے ہیں یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنماوں رخسانہ کوثر، میاں وسیم ، مرزا غفار ، ستاربیگ، میاں رشید ، خضر حیات ، اسد اعوان اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر طرف ن لیگ کے حمایت یافتہ دہشت گرد اور قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کی کرپشن سامنے لانے والے ہر شخص کو نشانہ بناتے ہیں ۔رہنماوں نے کہا کہ سابق آمر کے بیٹے اور اس کے حواریوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر قاتلانہ حملہ کرکے اپنے آباء کی روایت تازہ کی ہے اگر ایف آئی آر میں نامزدملزموں کو پنجاب حکومت گرفتار نہیں کرسکتی تو دہشت گردوں کا خاتمہ کیسے کرئے گی ۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ شوکت بسرا پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے کاروائی کی جائے ۔

The post پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملے کے نامزد ملزموں کی گرفتار ی سے گریز تشویش ناک ہے ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles