Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں عظیم و عالیشان علمی و تحقیقی فہمِ دین سمپو زیم کا انعقاد، ملک بھر سے جید علماء کی شرکت

$
0
0

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں عظیم و عالیشان علمی و تحقیقی فہمِ دین سمپو زیم کا انعقاد، ملک بھر سے جید علماء کی شرکت۔ د، تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی مسجد و امام بارگاہ علی ابنِ ابی طالب میں ایک روزہ سالانہ علمی و تحقیقی سیمپوزیم کا انعقاد ہوا۔تقریب میں مولانا شیخ محمد شفا نجفی، مولانا سید تقی نقوی، مولانا محمد افضل حیدری،مولانا محی الدین کاظم ، مولانا ظہور الحسن خان اور مولانا پروفیسر عابد حسین کے علاوہ متعدد جید علمأ کرام نے شرکت و خطاب کیا۔ علمأ کرام نے علم و عمل اور ایمان کا باہمی رابطہ ، اسلام میں اخلاقیات کی اہمیت اور اس کے آثار ، مساجد اسلام کی تربیت گاہ ، قرآن و اہلِ بیت کی روشنی میں توبہ کی سحریت و آثار ، مکتبِ اہلیبیت میں دعا اور مناجات کی اہمیت و آثار ، فقہی احکام کی اہمیت اور اس کے اثرات ، توبہ کی اہمیت اور اس کے آثار اور تبلیغِ دین کے سلسلہ میں ہادیانِ برحق کا طرزِ عمل کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ شہر سے کثیر تعداد میں حاضرین نے مجلس میں شرکت کی۔ سمپوزیم کا اراکین و اتظامیہ مدرسہ حضرت نرجس خاتون و مسجد و امام بارگاہ علی ابنِ ابی طالب نے اہتمام کیا تھا۔ یہی منتظمین اس تقریب کا ہر برس اسی مقام پر انعقاد کرتے ہیں۔ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد فہمِ دین ہے۔ حاضرینِ محفل سے ایک خوش نصیب کو بذریعہ قرعہ اندازی مشہد مقدس کا ائر ٹکٹ بھی دیا گیا۔

The post کھیوڑہ میں عظیم و عالیشان علمی و تحقیقی فہمِ دین سمپو زیم کا انعقاد، ملک بھر سے جید علماء کی شرکت appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles