جہلم (عبدالغفوربٹ)بلدیہ جہلم کی ہٹ دھرمی ،دو ماہ سے چک براہم یوسی کالاگجراں رورل کے خراب بور نمبر35کے مکین پانی کو ترس گئے ،مگر اہل علاقہ کی کسی نے فریاد نہ سنی،اہل علاقہ کا ڈی سی او جہلم سے پانی فوری فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چک براہم کی بیشتر آبادی جو بور نمبر 35کے پانی سے اپنے گھریلو مسائل حل کررہی تھی مگر عرصہ دو ماہ سے اس بور کے خراب ہونے پر ان تمام لوگوں کو پانی کی فراہمی بالکل بند ہو گئی ہے پینے کے علاوہ دوسرے گھریلو کاموں کیلئے بھی پانی میسر نہیں،جس سے خواتین کو بے حد دشواری کا سامنا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بور کو فوری ٹھیک کروایا جائے اور علاقہ کے لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
The post دو ماہ سے چک براہم یوسی کالاگجراں رورل کے خراب بور نمبر35کے مکین پانی کو ترس گئے appeared first on JhelumGeo.com.