Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آسٹریلوی چڑیا گھر نے خطرناک مکڑی کا زہر جمع کرنے کےلیے عوام سے مدد مانگ لی

$
0
0

سڈنی،: ایک آسٹریلوی چڑیا گھر نے سمجھدار بالغ افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ ایک مکڑی کا زہر جمع کرنے میں مدد کریں تاکہ اس کے تریاق کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
آسٹریلوی ریپٹائل پارک نے اس ضمن میں ایک معلوماتی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس سے رہنمائی لے کر لوگ ’’فنل ویب اسپائیڈر‘‘ کہلانے والی خطرناک مکڑی کا زہر بحفاظت انداز میں جمع کرسکتے ہیں۔ فنل ویب مکڑی آسٹریلیا میں عام پائی جاتی ہے اور اس کے کاٹنے پر مناسب علاج نہ ملے تو لوگ ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔ اسی کے زہر سے ہی اس کا تریاق بھی بنتا ہے مگر اسے پکڑنا دشوار بھی ہے۔ اسی لئے اب عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مکڑی کا زہر جمع کرنے میں مدد کریں۔
اینٹی وینم پروگرام کے مطابق مکڑی کے زہر کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ یہ مکڑی پرانے اور بوسیدہ درختوں، پرانے فرنیچر اور کپڑوں کے ڈھیر میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس کا کاٹا سخت تکلیف دہ اور زہریلا ہوتا ہے اور تریاق نہ ملنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مکڑی حملے کے وقت اپنی اگلی ٹانگیں بلند کرلیتی ہے اور اسی وقت اس کا زہر بھی جمع کیا جاسکتا ہے۔

اس مکڑی کی کئی اقسام ہیں اور ان میں سڈنی فنل ویب مکڑی سب سے عام ہے جبکہ کوئنزلینڈ میں اس کی دیگر انواع بھی دیکھی گئی ہیں۔ سڈنی میں واقع ریپٹائل پارک مکڑیوں کے زہر فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جو کامن ویلتھ سیرم لیبارٹریز کو بھیجا جاتا ہے۔ منصوبے کے تحت باقاعدگی سے 300 سانپوں اور 500 مکڑیوں کا زہر نکال کر تجربہ گاہوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

The post آسٹریلوی چڑیا گھر نے خطرناک مکڑی کا زہر جمع کرنے کےلیے عوام سے مدد مانگ لی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles