Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چک سیدا میں نامعلوم چور 2 دکانوں کا چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) تھانہ میانی کے علاقہ چک سیدا میں نامعلوم چور 2 دکانوں کا چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ میانی کے علاقہ چک سیدا نواں لوک میں نامعلوم چوروں نے اعوان موبائل شاپ اور محمد اکرم ولد اورنگزیب کے ہوٹل کی چھتیں رات کے وقت پھاڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 28 ظفر اقبال گوندل نے کہا کہ تھانہ میانی کی پولیس کے موثر گشت نہ کرنے پر چوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گاؤں میں پولیس کی طرف سے ٹھیکری پہرہ سسٹم فوری بحال کیا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

The post چک سیدا میں نامعلوم چور 2 دکانوں کا چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles