Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہِ تعلیم والوں کی نااہلی کی انتہا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پڑھالکھا پنجاب کا خواب ادُھورا

$
0
0

دھریالہ جالپ ( شیخ گوہر وقاص پراچہ و طارق پراچہ) موضع کوٹ شمالی پرائمری اسکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ۔ 1992میں قائم شدہ اسکول میں ابھی تک نہ تو اسکول کا اجراع ہو سکا اور نہ ہی کسی ٹیچر کو تعینات کیا گیا ہے ۔ وزیرِ اعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب کا خواب کب پورا ہو گا۔؟؟ محکمہِ تعلیم والوں نے نا اہلی کی انتہا کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کوٹ شمالی دھریالہ جالپ کے قریب ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جس کی آبادی تقریباََ1000نفوس پر مشتمل ہے ۔ اس گاؤں میں گورنمنٹ پنجاب نے ایک اسکول 1992ء میں تعمیر کیا تھا جس پر تقریباََاُس وقت 8-10لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے ۔ اُس وقت سے لے کر اب تک تقریباََ 23سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ اسکول کسی بھی ٹیچر کی تعیناتی سے محروم ہے ۔ اسکول بھوتوں اور جنوں کا مر کز بن چکا ہے ۔ اہلِ گاؤں کا کہنا ہے کہ خدارا محکمہِ تعلیم اور حکومتِ پنجاب ہوش کے ناخن لے اور اسکول ھذا میں ٹیچر تعینات کیے جائیں تاکہ پسماندہ گاؤں کے بچے جو کہ دُور دراز علم کی روشنی حاصل کرنے جاتے اپنے گاؤں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا پڑھا لکھا پنجاب کا خواب شرمندہِ تعبیر ہو سکے ۔اگر اسکول ھذا میں کلاسوں کا اجراع اور ٹیچر ز کی تعیناتی ہو گی تو محمکہِ تعلیم کا گاؤں والوں پر احسان ہو گا۔

The post محکمہِ تعلیم والوں کی نااہلی کی انتہا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پڑھالکھا پنجاب کا خواب ادُھورا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles