جہلم(عبدالغفوربٹ)تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کینٹ پولیس چوکی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک کے نزدیک سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ،اہل علاقہ نے نعش کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی کینٹ چوکی پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاحال نامعلوم شخص اور موت کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
The post تھانہ سٹی جہلم کے ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد appeared first on JhelumGeo.com.