جہلم(افتخار کاظمی)قصابوں نے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کی بھی کھال اتارنی شروع کر دی،چوہدری لیاقت حسین،مہنگائی کے اس دور میں جہاں پر غریب انسان بمشکل اپنا گزر بسر کرتے ہیں اور مہنگائی انتہا درجے پر پہنچ چکی ہے کہ ضرورت اشیاء غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں تو وہیں پر گوشت کے ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں ،خاص کر چھوٹا گوشت 800روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جس کو غریب کا خریدنا تو دور کی بات اس کا سوچ بھی نہیں سکتااور صرف یہی نہیں ناقص اور ملا جلا گوشت بھی اسی ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے ،کیونکہ انسانوں کا یہ حق ہے کہ انہیں خالص اور مناسب ریٹ پر ضرورت اشیاء خوردنی مہیا کی جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوسری خوردنی اشیاء کے ساتھ ساتھ گوشت کے نرخوں پر بھی غور کرے اور ان کو سرکاری مقررہ کردہ ریٹس پر فروخت کیا جائے تاکہ ہر غریب امیر خرید سکے۔
The post قصابوں نے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کی بھی کھال اتارنی شروع کر دی،چوہدری لیاقت حسین appeared first on JhelumGeo.com.