جہلم(افضل بٹ)روزنامہ جذبہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل اور ان کی پوری ٹیم کو روزنامہ جذبہ کے چارسال مکمل ہونے پر دعاؤں کے ساتھ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان خیالات کااظہار سینئر صحافی افتخار کاظمی نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ جذبہ جہلم کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل جنہوں نے روزنامہ جذبہ اخبار کیلئے دن رات انتھک محنت کی جس کا ثمر آج روزنامہ جذبہ کے چار سال کامیابی سے مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسی طرح صحافتی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے تاکہ وہ عوام کے مسائل روزنامہ جذبے کے ذریعے حل کرواتے رہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ہزاروں لوگوں کی دعاؤں سے روزنامہ جذبہ جہلم میں نہیں بلکہ دوردراز علاقوں میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے آج اسی کی بدولت روزنامہ جذبہ اپنے چارسال مکمل کر چکا ہے۔
The post ڈاکٹر محمد خلیل کو روزنامہ جذبہ کے چار سال مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد،افتخار کاظمی appeared first on JhelumGeo.com.