جہلم(عبدالغفور بٹ)ہمارے حکمران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سال بعد ایک بیان دے کر اور ہماری قوم 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کراپنے آپ کو مطمن کر لیتے ہیں۔کیا ان بیانات اور دن منانے سے کشمیریوں کی حقیقتاً مدد ہو رہی ہے ؟جبکہ کشمیری سبز ہلالی پرچم تھامے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس ضلع جہلم کے صدر سید خلیل حسین کاظمی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسی کو بھی سیاسی الزام تراشیوں سے فرست نہیں ۔کہیں پانامہ ہے توکہیں کوئی اور دوسرا ڈرامہ ۔سید خلیل کاظمی نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے وطن عزیز میں بھر پور تحریک چلانا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے بھارتی جبروتسلط سے آزادی نصیب ہو گی اور وہ خود اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔
The post کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے وطن عزیز میں بھر پور تحریک چلانا ہو گی،سید خلیل حسین کاظمی appeared first on JhelumGeo.com.