Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نبی کریمﷺ کی مدحت قیامت تک ہوتی رہے گی،میاں تنویراحمد نقشبندی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)نبی کریمﷺ کی مدحت قیامت تک ہوتی رہے گی کیونکہ آپﷺ کا رب آپﷺ کی نعت اپنی کتاب قرآن مجید میںیوں کہتا ہے ’’اے حبیب ﷺ ہم نے آپﷺ کے ذکر کو آپﷺ کی خاطر بلند کر دیا‘‘تو جس کی تعریف کرنے والا خالق کائنات ہو بلا اس کی تعریف کی کوئی حد ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کااظہار ممتاز عالم دین میاں تنویر احمد نقشبندی آف کوٹلہ شریف نے گزشتہ روز محلہ ہاشم آباد میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ دستار فضلیت و محفل میلاد مصطفیﷺ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے دلوں میں محبت مصطفیﷺ اورعشق رسولﷺ پیدا کریں تاکہ ہم آپﷺ کی ذات والا صفات کے قریب ہو جائیں۔میاں تنویر احمد نقشبندی نے علم دین کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے مطابق ہر مسلمان پر علم دین کا حصول واجب ہے ۔وہ بچے یقیناًخوش قسمت اور ان کے والدین لائق صد تحسین ہیں جو آج کتاب اللہ یعنی قرآن مجید فرقان حمید کے حفظ کا تاج اپنے سروں پر سجا رہے ہیں ۔یہ پروگرام زیر سرپرستی حافظ ارشد محمود گولڑوی ہوا ۔آخر میں قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازاگیا۔

The post نبی کریمﷺ کی مدحت قیامت تک ہوتی رہے گی،میاں تنویراحمد نقشبندی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles