Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رب ذوالجلال نے ہم پر جو عبادات لازم کی ہیں ان میں سرفہرست نماز ہے،مولانا محمد شہزاد مکی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)’یہ اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مبلغ ادارہ صراط مستقیم جہلم مولانا محمد شہزاد مکی نے کہا کہ رب ذوالجلال نے ہم پر جو عبادات لازم کی ہیں ان میں سرفہرست نماز ہے۔نماز بندے کی رب سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔نماز انسان کی معراج اور اس کے کمالات کا ذمہ ہے۔نماز دن میں پانچ مرتبہ انسان کے احساس کی تازگی کا سبب ہے۔نماز دنیا میں مومن کے سینے کا نور اور عقبیٰ میں فردوس کے بالا خانوں کی چابی ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں بندہ دنیا کی محبت میں بھول جانے کی وجہ سے نماز کو اپنے اوپر بوجھ محسوس کررہا ہے جبکہ یہ بوجھ نہیں بلکہ رب ذوالجلال کی طرف سے ابر کرم ہے جس سے بندے کے گناہ دلتے ہیں ۔مولانا شہزاد مکی نے کہا کہ جان بوجھ کر غفلت اور سستی کی وجہ سے نماز چھوڑ دینا کوئی معمولی جرم نہیں بلکہ یہ دین کی عمارت گرانے کے مترادف ہے کیونکہ نماز دین کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز کی افادیت کو قلندر لاہوری حضرت علامہ محمداقبالؒ نے اپنے کلا م میں یوں بیا ن کیا ہے کہ ’’یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے۔ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات‘‘۔

The post رب ذوالجلال نے ہم پر جو عبادات لازم کی ہیں ان میں سرفہرست نماز ہے،مولانا محمد شہزاد مکی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles