Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح۔

$
0
0

کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کھیوڑہ کے چئیرمین ملک فیصل عباس نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس پلانٹ کی منظوری مرحوم راجہ اقبال مہدی ممبر قومی اسمبلی نے دی تھی اور اسے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے تعمیر کیا تھا ۔ تاہم اس کا فتتاح اب بلدیہ کھیوڑہ کے چئیرمین نے کیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ ر سولِ مقبول کی سعادت عبد الروٗف سکریٹری بلدیہ کھیوڑہ نے حاصل کی۔ ملک خالد کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کے کچھ حلقوں میں اس تاثر کا پایا جانا کہ چئیرمینی اسلام گنج میں کیوں گئی قابلِ افسوس ہے۔ انھوں نے تقریب میں حاضرین کی کم تعداد پر افسوس کا اظہار کیا۔ وائس چئیر مین ملک شوکت حیات کا کہنا تھا کہ ہم پانی، صفائی اورآلودگی کے مسائل کے حل پر فوکس کریں گے۔ ایک شہری ملک دانیال خان نے بیان کیا کہ ان کا گروپ شہر کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انھوں نے تنقید برائے تنقید کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ملک فیصل عباس چئیرمین بلدیہ کھیوڑہ نے حاضرین کو بتایا کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے مٹھا پتن کی اسکیم پر کام جاری ہے اور یہ کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے ملک عرفان اعجاز اور ملک دانیال خا ن ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

The post کھیوڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح۔ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles