کویت( رپورٹ:عبدالشکور ابی حسن ،نمائندہ جہلم جیو )کویت میں پاکستانی انجینئراعجاز احمد رانجھا نے پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی اور معروف نعت خواں سید سلمان الکونین و پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت،حافظ محمدشبیر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹرکویت، شہزاد احمدصدر پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت، میاں محمدارشد صدر مسلم سنٹر(ن) کویت اورمحمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائزر یوتھ ونگ(ن) کویت تھے۔تقریب کا آغاز فیصل نقشبندی کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا اس کے بعد سید سلمان الکونین نے گلہائے عقیدت بحضورسرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیش کئے۔ معروف عالم دین پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے سورۃ العصر کی تلاوت کے بعد اس کی تفسیر بیان کی اور کہاکہ اللہ تعالی نے اس سورۃ میں انسان کو خسارے کے بارے میں مطلع کیاہے کہ انسان کس طرح خسارے میں ہے انہوں نے فرمایا کہ ایمان والے اس خسارے سے بچے ہوئے ہیں ۔۔ دینی مدارس کی وجہ سے مساجد آباد ہیں اوردینی علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں ۔ تمام دینی مدارس دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دینی محافل سے ہی لوگوں کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے منور ہورہے ہیں۔ قرآن و حدیث پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اگرآپ قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونگے تو آپ کے دلوں کو سکون میسر آئے گا۔ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کہاکہ آج مسلمانوں کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔ اس موقعہ پر حافظ محمدشبیر نے ملک نور محمد مرحوم کے لئے دعا مغفرت کروائی۔تقریب کے آخر میں ننھے عبداللہ اعجازاحمدرانجھا نے بھی قرآن پاک کی تلاوت کی۔شرکاء میں محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، شہزاد احمدصدر پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت،میاں محمدارشد صدر مسلم سنٹر(ن) کویت، محمدزبیرشرفی صدرلیبرونگ(ن) کویت، محمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائزر یوتھ ونگ(ن) کویت، چوہدری عثمان اصغر صدر ق لیگ کویت، چوہدری کرم باؤگجر،جعفرصمدانی ایڈووکیٹ، محمدافضل شافی ، طارق علی محسن، رانا شہزاد صادق و میڈیا کے نمائندگان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد موجود تھی
The post انجینئراعجاز احمد رانجھا کا الکونین و پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ appeared first on JhelumGeo.com.