Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم مردم شماری کے مسلمان ہیں۔وہ تہذیب جو اسلامی تھی ہم سے کھو چکی۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

پریس ریلیز
ہم مردم شماری کے مسلمان ہیں۔وہ تہذیب جو اسلامی تھی ہم سے کھو چکی۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان
آج لوگوں نے دین کو صرف ثواب کے لیے رکھا ہوا ہے ۔حالانکہ اسلام کی اپنی ایک تہذیب ہے معاشرہ میں جو کسی کا عقیدہ ہوتا ہے اس کے تحت اپنا رہن سہن کا طریقہ بناتا ہے ۔جسے معاشرت کہتے ہیں۔کیا آج ہمارے معاشرے سے ہمارے کردار سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا عقیدہ ہمارا ایمان کیا ہے ؟
ہم مردم شماری کے مسلمان ہیں۔وہ تہذیب جو اسلامی تھی ہم سے کھو چکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نورِ ایمان کا اظہار کردار کے ایک ایک حصے سے ہوتا ہے ۔معاشرت ایمان کی مظہر ہوتی ہے ۔کفر اور اسلام کی معاشرت مشترک نہیں ہو سکتی ۔آج ہم زندہ کی زندگی چھین کر دولت جمع کر رہے ہیں ۔جو معاشرہ اتباع کفار کا اختیار کرتا ہے وہ اسلام کا دعوی کیسے کر سکتا ہے ؟اسلام تو
محمد الرسول اللہ ﷺ کی اتباع کا نام ہے ۔دنیا میں اللہ کی رضا کے لیے زندہ رہو دنیا حاصل کرنے کے لیے نہیں۔دنیاوی ضروریات کو مقصد حیات نہیں بنانا چاہیے ۔بلکہ صرف زندہ رہنے کے لیے جائز طریقے سے حاصل کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہان میں جہاں بھی کوئی بھلائی ہے حضور اکرم ﷺ کی عطا ہے ۔نتائج دعوی پر نہیں کردار پر مرتب ہوتے ہیں۔اسلامی ریاست کی بنیاد اس بات پر ہے کہ ریاست کے ہر فرد کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعافرمائی۔

The post ہم مردم شماری کے مسلمان ہیں۔وہ تہذیب جو اسلامی تھی ہم سے کھو چکی۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles