پنڈدادن خان( زاہد حیات) پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے اور ملک کو معاشی اور سماجی بحران سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے نائب صدر چوہدری حاجی ریاض نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت بن چکی ہے اور عمران اکیلے ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ میں پوری قوم عمران کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے مزید کہا ک جہلم کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے اور ہمارا ضلع مسائل کا گڑہ بن چکا ہے ہم اللہ کے حکم اور عوامی حمایت سے برسراقتدار اکر جہلم کے مسائل حل کریں گے اور جہلم کو ماڈل ضلع بنا دیں گے حاجی ریاض نے کہا کہ جس تبدیلی کا نعرہ ہمارے قائد نے لگایا وہ تحریک انصاف کے اقتدار میں وآنے کے بعد عوام محسوس کریں گے
The post پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے،چوہدری حاجی ریاض appeared first on JhelumGeo.com.