جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان مسلم لیگ ن ہی 19نومبر کو فتح سے ہمکنار ہوگی،میری تمام ووٹروں سے گزارش ہے کہ وہ کلمہ شریف اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن آئیں اور اپنے حقیقی ترجمان امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 17ملک انعام الحق کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں،ان خیالات کااظہار سینئر راہنما طارق نسیم بٹ نے الیکشن آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک انعام الحق کی خدمات روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہیں،اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ عبدالقیوم ،سابق کونسلر راجہ نعیم ،غلام مصطفی عرف ماما مٹھو ،سعید بٹ،راجہ بابر اور دیگر نے کہا کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے آپ لوگ صبح سویرے ہی پہلے ووٹ پول کر کے اپنا فرض ادا کریں،
The post پاکستان مسلم لیگ ن ہی 19نومبر کو فتح سے ہمکنار ہوگی،طارق نسیم بٹ appeared first on جہلم جیو.