Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی آئی کی سیاسی پاور کا مظاہرہ چوہدری سرور ،ابرار الحق سوہاوہ کارنر میٹنگز میں پہنچ گئے

سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) پی ٹی آئی کی سیاسی پاور کا مظاہرہ چوہدری سرور ،ابرار الحق سوہاوہ کارنر میٹنگز میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری سرور ابرار الحق ، تحریک انصاف کئے ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ رفعت محمود زیدی کی دعوت پر سوہاوہ کے نواحی علاقے شاہ سفیر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی مختلف یونین کونسلز کے امیدوار برائے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کیلئے کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جنگلا بس اور موٹرویز کی تعمیر کو ملکی ترقی سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اور تعلیم کی حالت ابتر ہے پاکستان تحریک انصاف ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی جہاں غریب اور امیر کے بچوں کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی خواب دیکھا وہ آپ کی مدد سے پورا ہوا اس لئے آئندہ بھی نئے پاکستان کیلئے آپ لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے اور عمران خان کو وزیر اعظم بناکر نئے پاکستان کو بنانا ہے تقریب سے ابرار الحق، رفعت محمود زیدی ، عمران عباسی ، عارف عباسی ایم پی اے ،چوہدری بشارت وحید ،شیخ سروراور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگ دیکھتے ہی دیکھتے جلسہ کی صورتحال اختیار کر گئی نوجوانوں کی کثیر تعداد قائد کا شاندار استقبال کیا اور مہمانوں کو گھوڑا ڈانس کے ساتھ پنڈال میں پہنچایا گیا ۔

 

The post پی ٹی آئی کی سیاسی پاور کا مظاہرہ چوہدری سرور ،ابرار الحق سوہاوہ کارنر میٹنگز میں پہنچ گئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119