Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

$
0
0

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔
سری نگر سے 15 کلو میٹر دور ہدورا کے علاقے میں بھارتی فوج اور اسپیشل پولیس آپریٹنگ گروپ نے ایک گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے 2 نوجوان کشمیریوں کو اٹھا کر جعلی مقابلے میں شہید کردیا جب کہ پولیس کا دعویٰ ہے سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں افراد غیرملکی ہیں۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے قریب سندبانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کشمیری کی جان لے لی جب کہ فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا جب کہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119