للِہ ( نور چغتائی سے )کھیوڑہ شہر کی مین روڈ تعمیر کے فورا بعد ہی تباہ ہونا شروع ہو گئی ذمہ داروں نے آنکھیں بند اور جیب کھول لی ہے سب کی آنکھوں کے سامنے روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا لیکن ایڈمنسٹریشن نے آنکھیں نہ کھولیں میڈیا کے بار بار متوجہ کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی سڑک کے تباہ ہونے پر عوام کا شدید احتجاج جب تک ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہو گی تو احتجاجی مظاہرے شروع کر دیں گے کوالٹی کنٹرول کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی چیک اینڈ بیلنس کا کوئی سسٹم ہے عوامی سماجی حلقوں کا خادم اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس تاریخی تحصیل میں ذمہ دار افسران تعینات کیے جائیں اور کرپٹ مافیا سے تحصیل کو نجات دلوائی جائے بین الاقوامی شہر کھیوڑہ میں کئی سالوں کے بعد ناقص میٹریل اور معائدہ کے تحت نہ بننے پر انکوائری کمیشن قائم کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے کھیوڑہ ایک بین الاقوامی شہر ہے اور یہاں دنیا بھر سے سیاح دنیاکی دوسری بڑی نمک کی کان کے خوبصورت نظارے دیکھنے کے لیے آتے ہیں لیکن یہاں نہ ہی اچھی سڑکیں اور نہ ہی پینے کے لیے صاف پانی پوری انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے اداروں کا صرف ایک ہی کام ہے کرپشن کرپشن اور صرف کرپشن ناقص میٹریل سے تعمیر کردہ روڈسے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال وطیرہ بن چکا ہے جو شخص بھی ان کے کالے کرتوتوں کا پردہ فاش کرے تو یہ لوگ انتقامی کاروائیاں شروع کر دیتے ہیں خادم اعلی پنجاب نوٹس لیں اور فورا تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں۔
The post کھیوڑہ شہر کی مین روڈ تعمیر کے فورا بعد ہی تباہ ہونا شروع ہو گئی appeared first on JhelumGeo.com.