جہلم(عبدالغفور بٹ)علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے نبی کریمٌ نے فرمایا ماں کی گود سے گور تک علم حاصل کرو ، جس طرح دیگر شعبہ جات میں پاکستانی بچوں نے اپنا نام اور مقام بنایا ہے تعلیم میں بھی اپنا نام اور مقام حاصل کروانا چائیے تاکہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ممتاز ماہر تعلیم و دانشور چیرمین غیاث الدین بلبن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور تعلیم میں ان کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹر توفیق عمر نے دی سارسن انٹرنیشنل سکول جہلم میں بحثیت مہمان خصوصی سکول کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیرمین غیاث الدین بلبن، ڈائریکٹر ایڈمن عدیل احمد، مرزا ریاض شاہد (CEC ) لائن میر عرفان اور ماہر تعلیم سہیل احمد(ونگز کالج) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اس افتتاحی تقریب میں خصوصی آمد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم عثمان احمد سندھو، سابق نائب صدر جہلم پریس کلب ، لائن عبدالغفوربٹ تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے طالب علی نعمان نے کیا جبکہ سکول کا افتتاح قومی کرکٹر توفیق عمرو دیگر نے مل کر کیا، جس کے بعد سکول کے بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو پیش کئے اور خوب داد حاصل کی ننھے طالب علم سید عدن احمدنے تعلیم پر خصوصی توجہ کے موضوع پر خطاب کرکے خوب داد وصول کی ۔
The post علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے،قومی کرکٹر توفیق عمر appeared first on JhelumGeo.com.