Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

اسلام آباد: ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔ کراچی میں آج سورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ 25 جنوری کو رم جھم بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشوں کا تیسرا سلسلہ خیبر پختونخوا، بالائی اورشمالی علاقوں کی جانب بڑھے گا، بارشوں کا سلسلہ جنوب سے شروع ہوکربلوچستان میں داخل ہو رہا ہے اوربلوچستان کی خشک سالی ختم کرنے کیلیے یہ بارشیں مفید ثابت ہوں گی۔

The post ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles