Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع بھر سے ہزاروں اساتذہ 24جنوری کو لاہور احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں گے ،

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل ، پنجاب ٹیچرز یونین کا کال پر ضلع بھر سے ہزاروں اساتذہ 24جنوری کو لاہور احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں گے ، حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 24جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا جس کے تحت پیک امتحانات اور مردم شماری کا بائیکاٹ شامل ہے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ ٹیچرز یونین اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں محمد بشیر وڑائچ ، ڈاکٹر نواز انجم ، راجہ ذوالفقار علی اور محمد ارشد ڈڈ نے گزشتہ روز تحصیل ملک وال میں اساتذہ رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہزاروں اساتذہ 24جنوری کو لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال سے مطالبات کو التوا میں ڈال رکھا ہے لیکن اب فیصلہ کن راؤنڈ ہو گا ۔ محمد بشیر وڑائچ ، ڈاکٹر نواز انجم ، راجہ ذوالفقار علی اور محمد ارشد ڈڈ نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 24جنوری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان لاہور میں کیا جائے گا جس کے تحت 2فروری سے شروع ہونے والے پنجم اور ہشتم کے پیک امتحانات اور مردم شماری کا بائیکاٹ شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم مکاؤ پالیسی شروع کر رکھی ہے اساتذہ کو بلاوجہ ظالمانہ سزائیں دے کر انہیں شدید ذہنی اذیت کا شکار کیا جا رہا ہیلیکن یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل اور پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کے حقوق کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔۔

The post ضلع بھر سے ہزاروں اساتذہ 24جنوری کو لاہور احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں گے ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles