Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے۔ کھیوڑہ کی سیاسی ڈائری

$
0
0

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں ایوب خان کے وقت سے بلدیات نظام رائج تھا۔ یہاں میونسپل کمیٹی موجود تھی۔ ماضی میں پہلے کرنل مظفر اور پھر میجر اعظم بلدیہ کھیوڑہ کے چئیرمین بنے۔ ان کے دور میں شہر میں اس قدر ترقیاتی کام ہوئے کہ آج بھی لوگ اس دور کو یاد کر کے آہیں بھرتے ہیں۔ اس کے بعد کیپٹن عابد حسین ملک، ملک مصد ق حسنین اسلم اور ملک جعفر حسین جعفری سابقہ چئر مینوں کے ادوار میں بھی شہر میں کچھ نہ کچھ ترقیاتی کام ہوتا ہی رہا۔ تاہم جب یہاں پر راجہ نذر حسین ، راجہ فاروق حسنین نذراور ڈاکٹر عابد صدیق ریحان کی سربراہی رہی ۔تو شہر میں ترقیاتی کام نہ ہوئے اوریوں شہر کی بربادی کی داستان شروع ہو گئی۔ اس دور سے موجودہ بلدیاتی انتخابات تک نئی نسل جوان ہو چکی تھی یہ نسل تعلیم یافتہ اورباشعور تھی اورالیکٹرانک میڈیابھی آ چکا تھا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ضلع کے سب سے خوبصورت شہر کی تباہی دیکھ کر نئی نسل میں غصہ بھر گیا اور وہ مقامی قیادت سے متنفر اور باغی ہو گئی۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کا تعلق کسی مخصو ص سیاسی جماعت سے نہیں تھا بلکہ تحریک کے علاوہ ن لیگ کے ووٹر وں نے بھی مقامی قیادت کے خلاف بغاوت کر دی۔ ان نوجوانوں نے سب سے پہلے ضمنی انتخاب میں مقامی قیادت سے انتقام لیا اورمقامی قیادت کے حمائت یافتہ برسرِ اقتدار جماعت کے امیدوار کو شہر میں شکست دے دی۔ اس کے بعد موجودہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب کی باری آ گئی۔اس شہر میں ن لیگ دو دہڑوں میں تقسیم تھی۔راجہ فاروق حسنین نذر اور اس کے دہڑے کے سربراہوں کی بلدیہ میں ناقص کارکردگی کے پیشِ نظر اور عوام کے بے پناہ دباؤ کے تحت نو منتخب کونسلروں نے راجہ فاروق حسنین نذر کے تجویز کردہ کسی بھی کونسلر کو چئیرمین کے اتخاب کے لئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ صورتِ حال کے پیشِ نظر اس گروپ نے پولنگ والے دن انتخاب سے دست برداری اختیار کر لی اس طرح ملک خادم حسین کے گروپ کے نوجوان کونسلر ملک فیصل عباس بلدیہ کھیوڑہ کے بلا مقابلہ چئرمین اور ملک شوکت حیات وائس چئرمین منتخب ہو گئے۔چئیر مینی کے اس انتخاب میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ پہلا ریکارڈ تو یہ بنا کہ موجودہ چئرمین ملک فیصل عباس شہر کی تاریخ کا سب سے نوجوان چئرمین ہے۔ اس سے قبل اتنا کم عمر چئیرمین کبھی نہی بنا تھا۔ دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ بلدیہ کھیوڑہ کی تایخ میں یہ واحد چئرمین ہے جو سارے گروپ کے ساتھ بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے۔ تیسرا ریکارڈ یہ ہے کہ مکڑاچھ برادری کا یہ تیسرا چئرمین ہے۔ کھیوڑہ میں کوئی قوم یا برادری ایسی نہیں ہے ۔جس کے بلدیہ کیھوڑہ کے تین چئرمین رہے ہوں۔چوتھا ریکارڈ یہ ہے کہ اس کے مقا بلہ میں تین امیدوار تھے جو دست بردار ہوئے۔ پانچوا ں ریکارڈ یہ ہے کہ اس نے برسرِ اقتدار جماعت ن لیگ کے امیدوار کا مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی۔ مزید یہ کہ چئرمین اور وائس چئیرمین دونوں کو غیر مقامی سمجھا جاتا ہے ۔ انھوں نے مقامی امیدواروں کا مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ کھیوڑہ میں سیاسی طور پر راجہ نذر حسین اور اس کے بعد اس کا بیٹا راجہ فاروق حسنین نذر کی بادشاہی تھی۔تاہم اب اس گروپ کا سیاسی طور پر مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ۔اب شہر کی سیاست پرملک خادم حسین کا راج ہے۔ یہ شہر کی سیاست میں ایک اوربہت بڑی تبدیلی آئی ہے ۔کھیوڑہ کا ووٹر اب کسی بھی سیاسی کو ملک، چودھری یا مہر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اب اس کا صرف ایک ہی منشور ہے کہ کارکردگی دکھاؤ اور ووٹ لے جاؤ۔

The post کھیوڑہ میں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے۔ کھیوڑہ کی سیاسی ڈائری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles